04:24 , 12 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی، ٹریکوما کے خاتمے پر ڈبلیو ایچ او کا ایوارڈ حاصل

ڈبلیو ایچ او
پاکستان نے عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، جہاں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی اعزاز سے نوازا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق، یہ ایوارڈ جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران پاکستان کو پیش کیا گیا۔ اعزاز وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے وصول کیا، جنہوں نے انہیں ایک اعزازی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعزاز کے بعد اپنے بیان میں کہا:

"یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے۔ صحت عامہ کے شعبے میں یہ ہماری محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ حکومت اب پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بھی اسی طرح کی سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔

ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی خطرناک بیماری ہے، جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا باعث بن سکتی ہے۔ کئی دہائیوں تک یہ بیماری ترقی پذیر ممالک میں ایک بڑا مسئلہ بنی رہی، لیکن پاکستان نے مسلسل کوششوں اور مؤثر طبی مداخلت کے ذریعے اس پر قابو پا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION